اُردُو

اردو زبان کے صفحے میں وہ تمام معلومات شامل ہیں جو ریفیو جی کونسل (Refugee Council) کے پاس اردو زبان میں دستیاب ہیں۔

یہ حقائق پر مبنی شیٹیں اور معلوماتی لیفلیٹس پناہ گزینوں اور ان سیاسی پناہ تلاش کرنے والوں کے لئے ہیں جو اردو زبان میں بات کر سکتے ہیں اور جو سیاسی پناہ کے عمل کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں۔

تمام معلوماتی ذرائع pdf فارمیٹ میں ہیں۔ انہیں دیکھنے کے لئے آپ کے پاس Adobe Acrobat ہونا چاہئے۔ جس کو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ہماری ون سٹاپ سروسز (One-Stop Services) کے متعلق معلوم کرنے کے لئے ریفیوجی کونسل سروس پر جائیں جہاں آپ مزید مشورہ اور مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی ضروریات کی نشاندہی کے لئے ترجمان بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

ریفیوجی کونسل ویب سائٹ میں مزید معلومات اور ذرائع دئیے گئے ہیں لیکن یہ صرف انگلش میں دستیاب ہیں۔

اس صفحہ پرتحریری معلومات دیکھ کرآپ کے سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔

یہ معلومات پناہ گزینی کے متلاشی افراد کے لیے ہیں، چند ایک معلومات ان افراد کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہیں جن کو قیام کی اجازت مل چکی ہے۔